تھر، 25 سالہ لڑکی 12 سال سے زنجیروں میں قید

11 سال قبل میری بہن کو شدید بخار ہوا تھا جس کے بعد اس کی ذہنی حالت بگڑتی گئی، اب اس کا ذہنی توازن درست نہیں، اس لیے اسے زنجیروں میں قید کر رکھا ہے، بھائی کا بیان

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 8 جولائی 2020 13:02

تھر، 25 سالہ لڑکی 12 سال سے زنجیروں میں قید
تھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-08جولائی 2020ء) سندھ کے صحرائی ضلع تھر پارکر کے نواحی گاؤں میں 25 سالہ یتیم لڑکی گزشتہ 12 سال سے زنجیروں میں قید ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے لڑکی کے بھائی نے بتایا ہے کہ 11 سال قبل میری بہن کو شدید بخار ہوا تھا جس کے بعد اس کی ذہنی حالت بگڑتی گئی، اب اس کا ذہنی توازن درست نہیں، اس لیے اسے زنجیروں میں قید کر رکھا ہے۔

بات کرتے ہوئے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس کا علاج نہیں کروا سکتے، اس لئے بے بسی کا شکار ہو کر ہم اسے زنجیروں کے ساتھ باندھنے پر مجبور ہیں۔ لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ بہن خود کونقصان پہنچاتی تھی اور گھر سے باہرچلی تھی اس لیے اسے گھر میں زنجیر سے باندھ دیا گیا ہے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اس کی بہن کا علاج ہو جائے اور وہ بھی عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزارے، لیکن مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، یہی وجہ ہے کہ ہم اس کا آج تک علاج نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

زنجیروں میں بندھی لڑکی کے بھائی نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان کی مدد کر سکے تو وہ بہت شکرگزار ہو گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ایسے بے شمار کیسز موجود ہیں جہاں لوگ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کروا پاتے اور ساری عمر کسی ایک بیماری کے ساتھ جی کر مر جاتے ہیں، تا ہم ایسے معاملات میں فلاحی ادارے ان لوگوں کی معاونت کرتے ہیں اور ان کی علاج میں مدد کرتے ہیں، لیکن ابھی تک تھر میں اس 25 سالہ لڑکی تک کوئی نہیں پہنچ سکا جو کہ گزشتہ 12 سالوں سے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے زنجیروں میں قید ہے۔

اس بات کی تصدیق لڑکی کے بھائی نے بھی کی ہے کہ 11 سال قبل میری بہن کو شدید بخار ہوا تھا جس کے بعد اس کی ذہنی حالت بگڑتی گئی، اب اس کا ذہنی توازن درست نہیں، اس لیے اسے زنجیروں میں قید کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں