جامشورو میں منگنی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مہمان زخمی

جامشورو ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے پر لواحقین مشتعل ،ہنگامہ آرائی کی، بعدازاں زخمیوں کو حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا

پیر 7 جون 2021 11:15

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) سندھ کے ضلع جامشورو میں منگنی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مہمان زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے چوہان چوک میں خوشی کے گھر میں یک دم صفِ ماتم بچھ گئی۔گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران مکان کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

اچانک چھت گرنے کے نتیجے میں چالیس سے زائد مہمان زخمی ہوئے، واقعے کے فوری بعد پولیس ، فلاحی ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پہنچنے جنہوں نے ملبے تلے دبنے والے افراد کو نکال کر ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

جامشورو ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور انہوںنے ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد زخمیوں کو حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملبے تلے دبنے والے افراد میں سے 10 خواتین کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں