کوٹلی،گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول کوٹلی میںکلسٹرزہیڈزکی تربیت کے حوالہ سے تقریب

جدیدتعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی نہیںکرسکتی، اساتذہ قوم کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں،ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز سردارعبدالشکورصدیقی کا خطاب

پیر 9 دسمبر 2019 17:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول کوٹلی میںکلسٹرزہیڈزکی تربیت کے حوالہ سے تقریب منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولزسردارعبدالشکورصدیقی نے کی جبکہ تقریب میںڈویژنل ڈائریکٹرسکولزسیدابرارحسین شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ منصف دادخان، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول کوٹلی چوہدری محبوب حسین کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز سردارعبدالشکورصدیقی نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں حکومت آزادکشمیرنے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںاین ٹی ایس کانفاذ عمل میںلاکرمیرٹ کے نفاذکے لیے جاندارقدم اٹھایاہے اورمستقبل کے لیے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیںپیغمبری پیشہ سے منسلک اساتذہ کاکردار نسل نو کامستقبل سنوارنے کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ جدیدتعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی نہیںکرسکتی وہی قومیںسرخروہوتی ہیںجواپنے آپ کوجدیدتقاضوںسے ہم آہنگ کرتی ہیںانہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے سرکاری اداروںمیںایسے گوہرنایاب ہیںجوکہ تعلیمی میدان میںانقلاب لانے اورکایاپلٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیںانہوںنے کہاکہ اس کومدنظررکھتے ہوئے کلسٹرزبنائے گئے ہیںتاکہ کلسٹرزہیڈزکی صلاحیتوںسے استفادہ حاصل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کوبھرپورطریقے سے پروان چڑھایاجاسکے انہوںنے کہاکہ اساتذہ انتہائی مقدس پیشے سے منسلک ہیں، اساتذہ وقت کا خیال رکھیں، اساتذہ بچوں کیلئے رول آف ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،جن بچوں نے قوم کی بھاگ دوڑ سنھبالنی ہو ان کو انتہائی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جن اساتذہ نے محنت کی اور بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔اساتذہ کرام انتہائی د یانت دار اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، وقت کا خاص خیال رکھیں اور بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کر سکیں۔آزادکشمیر کا سب سے بڑا محکمہ،محکمہ تعلیم ہے،انہوںنے کہاکہ اساتذہ کرام اپنے پیشے کے ساتھ دیانت داری کا مظاہرہ کریں،ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولزسردارعبدالشکورصدیقی نے کہاکہ اپنے ماتحتوںسے کام لینا ایک فن ہے تلخی کی بجائے اخلاق اورحوصلہ افزائی کے ذریعے بہترنتائج حاصل ہوتے ہیںسٹاف میںہم آہنگی پیداکرکے بہترنتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

دیگرمقررین نے کہاکہ این ٹی ایس کے نفاذ سے رشوت اورسفارش کلچرکاخاتمہ ہوگیاہے اب اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوںکومحکمہ تعلیم میںاپنی قابلیت کی بناء پرروزگارکی فراہمی یقینی ہوگئی ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز میرپورسیدابرارحسین شاہ،ڈی ای اومردانہ راجہ منصف دادخان نے ناظم اعلیٰ تعلیمات کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کلسٹر سسٹم تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے نافذ کیا گیا ہے کلسٹر سسٹم میں پرائمری اور مڈل مدارس کو ہائی سکولز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تاکہ پرائمری اور مڈل مدارس کے مسائل کو مقامی سطح پر ہی حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی میں کل70 ہائیر سکینڈری ، ہائی سکولز کو کلسٹر سسٹم میں لایا گیا ہے جس میں 78مڈل سکولز اور 144پرائمری سکولز شامل ہیں ہائیر سکینڈری کے پرنسپل اور ہائی سکول کے صدر معلمین مڈل اور پرائمری تعلیمی ادارہ جات کے معائنے سمیت دیگر امور کو دیکھنے کے پابند ہیں اور سلسلہ میں ان کو تحریری اختیارات جاری کر دیے گے ہیں تقریب کے اختتام پرشرکاء نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفارو ق حیدرخان،وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی،سیکرٹری تعلیم راجہ امجدپرویزکامعیارتعلیم کوبلند کرنے کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کوبھرپوراندازمیںسراہا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں