ڈپٹی کمشنراورایس پی ضلع کوٹلی کانکیال سیکٹر اوردیگرمتاثرہ علاقوں کا دورہ

منگل 1 نومبر 2016 17:40

کوٹلی ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنرضلع کوٹلی سردارعدنان خورشید ٬ایس پی چوہدری منیر نیدیگر افسران کے ہمراہ نکیال سیکٹر کا دورہ کیا اور سالار ہائوس فتح پور تھکیالہ میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار سکندر حیات خان سے ملاقات کی ٬ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولی باری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظامی افسران نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ٬بعد ازاں سرحدی پٹی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں لنجوٹ ٬ڈبسی ٬جندروٹ ٬موہڑہ ٬بھروتی ٬بالاکوٹ اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے بھی ملاقاتیں کیں٬جس پر متاثرین نے انتظامی افسران کوبھارتی گولہ باری سے متاثرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری گولہ بارہ کے دوران محفوظ جگہ پر چلے جائیں ٬حکومت متاثرین کا بھرپور خیال رکھے گی ٬پسپتالوں میں زخمیوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کریں گے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق محمود ٬اے سی انجینئر ذیشان٬ ایس ایچ او عامرخان اور دیگر بھی موجود تھے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں