جامشورو،پاگل کتے نے 17 بچوں کو کاٹ لیا

بدھ 16 جون 2021 12:29

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) جامشورو کے بھریا ولیج میں پاگل کتے نے 17 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 5سے 8سال کے درمیان ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں