شوہر کی بیوفائی پر خاتون پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش

شوہر نے دھوکے سے نکاح نامہ بھی ضبط کر لیا اب مجھے بیوی تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے، خاتون کا بیان

ہفتہ 19 جون 2021 16:24

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) خاتون اہلکار نے شوہر کی جانب سے نازیبا وڈیو و تصاویر بنانے اور بے وفائی پر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق جامشورو پولیس کی خاتون اہلکار نے شوہر کی جانب سے نازیبا وڈیو اور تصاویر بنانے کے بعد بے وفائی پر خودکشی کی کوشش کی، تاہم خاتون کو بچا لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹری کے ڈاکٹرز کے مطابق علاقہ شیرازی محلہ کی رہائشی خاتون اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم فوری طبی امداد ملنے کے بعد خاتون کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب خاتون اہلکار نے بیان دیا کہ میں نے 9 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جس پر اہل خانہ نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تھا، لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا دوسرا شوہر بلیک میلر ہے، اس نے مجھ سے دھوکے سے نکاح نامہ بھی ضبط کر لیا اب مجھے بیوی تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔خاتون اہلکار نے بتایا کہ پولیس افسران بھی مجھے انصاف فراہم کرنے کے بجائے مجھ پر تہمت لگا رہے ہیں، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بھی مجھے انصاف فراہم نہ کر سکے، آئی جی سندھ سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں