تیز رفتار کار مسافر کوچ سے ٹکرانے سے ماں بیٹاجاں بحق، گھرکا سربراہ شدیدزخمی

منگل 19 اپریل 2022 14:35

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) جامشورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ماں بیٹاجاں بحق ہوگئے جبکہ گھرکا سربراہ شدیدزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار کا مسافر کوچ سے آمنے سامنے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میںایک معصوم بچہ ہادی بخش اور خاتون مسمات سدرہ زوجہ محمد عمر انصاری جاں بحق جبکہ ایک شخص محمد عمر زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے ماں اور بیٹا ہیں جو کہ کراچی دنبہ گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔حادثے میں زخمی شخص اور جاں بحق افراد کو سیہون اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ون وے روڈ کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں کار مکمل تباہ ہوگی جبکہ کوچ میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔واضح رہے کہ کار میں 3 افراد سوار تھے جوکہ سہون سے کراچی جارہے تھے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں