کنُری کے داخلی اور خارجی شاہراہوں کی خستہ حالی،علاقہ مکین، تاجر اورٹرانسپوٹرزسخت پریشانی میں مبتلا

پیر 22 فروری 2016 16:29

کنُری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ضلع عمرکوٹ میں واقع ایشیاء کی سب سے بڑی مرچ منڈی والے شہر کنُری کے داخلی اور خارجی شاہراہوں کی خستہ حالی کی وجہ سے شہر کی ترقی وخوشحالی متاثر ہورہی ہے، علاقہ مکین، تاجر اورٹرانسپوٹرزسخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی سُرخ ڈنڈی کٹ مرچ کی منڈی کے حوالے سے اندرون وبحرون ملک بے حد مشہور شہرکنُری کی داخلی وخارجی شاہراہیں گزشتہ کئی سالوں سے انتہائی خستہ حال ہوجانے کے باعث شہر کی ترقی وخوشحالی کا سفر رُک گیاہے اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں جسکی وجہ سے شہری ، تاجر اورٹرانسپوٹرزسخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

کنُری تامیرپورخاص، جھڈو،نوکوٹ اور عمرکوٹ شاہراہوں کی حالت اس قدر خستہ حال ہوچکی ہے کہ ان میں بڑے بڑے گڑے پڑجانے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کیا جا تا ہے تودوسری طرف ہولناک حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ایمرجنسی کی صورت میں اکثر مرض دوسر ے شہر پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتے ہیں جبکہ شاہراہوں کی خستہ حالی پبلک ٹرانسپورٹ ودیگر قیمتی گاڑیوں کے نقصان کا باعث بھی بن رہی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے 23کروڑ روپے کی لاگت سے کنُری تا عمرکوٹ حیدرفارم تک 25 کلومیٹرطویل شاہراہ گزشتہ تین سالوں سے زیر تعمیر ہے انتہائی سُست روی اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی جانیوالی شاہراہ مکمل تعمیر ہونے سے قبل ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ کئی مقامات پر نامعلوم ٹھیکیدار کام ادھورہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

(سابق تعلقہ ناظم)محمدجام میمن کا کہنا ہے کہ روڈو کے ٹوٹنے کی وجہ سے کنُری شہر کا کاروبار بُری طرح تباہ ہوگیا ہے اور علاقے کی زرعی اجناس ملک کی دیگر منڈیوں تک نہیں پہنچ پا رہی اور جو اچھی اچھی ٹرانسپورٹ بسیں تھیں وہ بند ہوگئیں ہیں علاقے کے منتخب نمائندوں اس توجہ ہی نہیں دی سٹرکوں کی مرمت کے لئے آنیوالا بجٹ کرپشن کی نظر ہوجاتاہے تاجر منیر احمدکا کہنا ہے کہ تمام سٹرکیں ٹوٹی ہوئی ہیں کوئی ٹرانسپورٹ یہاں آنے کے لئے تیار نہیں ہے اگر کوئی آتا ہے تو ڈبل کرایہ مانگتا ہیں جسکی وجہ سے زراعت اور آبادگاروں سخت نقصان پہنچ رہا ہے کنُری شہر سُرخ ڈنڈی کٹ لونگی مرچ ودیگر معیاری زرعی اجناس کی کاشت کے حوالے سے ملک بھر میں بے حد مشہور ہے جبکہ ملک کا واحد سُرخ مرچ پراسسینگ سینٹر بھی یہاں پر قائم ہے مگر شاہراہوں کی خستہ حالی کیوجہ سے ایک طرف تو تاجروں نے یہاں کا رُخ کرنا چھوڑ دیا ہے تو دوسری طرف زرعی اجناس ملک کے دوسرے شہروں تک بروقت نہ پہنچائے جانے کیوجہ سے آبادگاروں کو بھی مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں ،سیاسی ،سماجی اور کاروباری حلقوں نے حکومت سندھ اور افسران بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں