جامشورو ،پی ایس 81سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا

ہفتہ 30 جون 2018 17:24

جام شورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) پی ایس 81سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جام شورو سندھ کے انتخابی ضلع پی ایس 81سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خٹک پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ سائٹ تھانہ کوٹری کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں