جامشورو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جاگری ،3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی ہوگئے

پیر 29 اکتوبر 2018 23:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) جامشورو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر المنظر کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جاگری جسکے بعد ہر طرف چیخ و پکار تھی جسکے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآ باد منتقل کردیا گیا، حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افرادمیں ایک کی شناخت محمد عثمان آرائیں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں لکھمیر ، عطاء محمد ،ممتاز ، غلام حیدر ودیگر شامل ہیں، پولیس کے مطابق مسافر بس سہون کی جانب جارہی تھی کہ اچانک ٹائر راڈ ٹوٹ گئی جس کے بعد گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر ہیوی مشینری نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اوربس کے اندر گھنٹوں تک زخمی دبے رہے ۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں