جامشورو: پویس کوٹری کے نامور کاروباری شخص کے قتل کا سوراغ لگانے میں 22ماہ بعد بھی ناکام ،ہوٹل مالک کے اہل خانہ اب بھی انصاف کے منتظر

بدھ 6 مارچ 2019 21:01

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) جامشورو پویس کوٹری کے نامور کاروباری شخص کے قتل کا سوراغ لگانے میں 22ماہ بعد بھی ناکام ،ہوٹل مالک کے اہل خانہ اب بھی انصاف کے منتظر تفصیلات کے مطابق کوٹری سٹی شیدی محلے کے رہائشی اور کوٹری مین چوک پر قائم الجیلانی ہوٹل کے 57سالہ مالک محمد سعید مغل 24اپریل سال 2017 کی رات ہوٹل بند کر کے گھرواپس جا رہے تھے کہ انہیں کچھ نامعلوم افراد نے نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے ایک گولیاں مار کر بے گناہ قتل کر دیا تھا اور دو بیٹوں پانچ بہینوں سمیت ایک بیواہ کو سوگوار کر دیا گیا،مقتول کا مقدمہ کوٹری تھانے پران کے بیٹے محمد حسن رفیق مغل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا اور چھوڈ دیا اور مزکورہ کیس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی مقتول کے لواحقین آج بھی 22ماہ گزر جانے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں ایس ایس پی جامشورو سمیت کوٹری پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہیں لواحقین کا مطالبہ ہیں کہ ہمارے والد کو بے گناہ قتل کیا گیا اور پولیس نے اپنی من مانی کرتے ہوئے ابھی تک ہمیں انصاف لگانے میں ناکام ہیں بیواہ سمیت مقتول کے بیٹوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ،سندھ ہائی کورٹ سمیت گورنر سندھ و،زیر اعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہیں

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں