سی آئی اے پولیس جامشورو اور 15 مددگار جامشورو کاپولیس مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار

اتوار 31 مارچ 2019 21:25

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2019ء) سی آئی اے پولیس جامشورو اور 15 مددگار جامشورو کا ڈاکوں کے ساتھ مقابلہ 2 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا 3 ملزمان فرار اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق عرف رضو جاگیرانی سکنہ نظر محمد جاگیرانی ضلع شکارپور اور غلام مصطفی سومرو سکنہ محمود آباد تعلقہ لکی ضلع شکارپور شامل ہیں جبکہ تین ملزمان عمر شیخ، ساجد جتوئی اور عرفان جتوئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد نائن ایم ایم پستول اور بھاری رقم برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن سائٹ ایریا کوٹری پے 3 الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان کراچی سمیت دیگر علاقوں میں کار اور ٹریکٹر چھینتے تھے۔ گرفتار ملزمان چھینی ہوئی گاڑیاں کار،ٹریکٹرپنجاب،بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کراچی،جامشورو،سکھر، نوشہرو فیروز،لاڑکانہسمیت سندھ کے دیگر تھانوں پر مقدمات میں مفرور تھے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں