جامشورو ،انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ، گیارہ زخمی

اتوار 28 اپریل 2019 13:50

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر علی آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار3 مسافر جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔جاں بحق اورزخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ایل ایم یو ہسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں