جامشورو میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی

اتوار 28 اپریل 2019 14:00

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے روڈ پر کھانوٹ کے قریب مزدا اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوںکو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس اور ریسکیو اداروں نے نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ اب تک کے نظر آنے والے شواہد کے مطابق تیز رفتاری ہے۔جاں بحق افراد میں شہر بانو، مسمات جنت بروہی شامل ہیں جب کہ ایک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔اسپتال ذرائع سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں ظہور، خادم، سونو، ظہیر، شکیل، نورمحمد، دلشاد، گلاب اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں