جام شورو میں بجلی بندش پر مکینوں کا احتجاج،انڈس ہائی وے بلاک کردی

بدھ 22 مئی 2019 20:09

جام شورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) جامشورو کے علاقے مانجھند ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے بلاک کردی۔

(جاری ہے)

جامشورو کے تعلقے مانجھند میں بجلی کی بندش کے خلاف مقامی افرادنے بتایاکہ ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی بند کی گئی ہے جس کے باعث روزہ داروں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے،ٹریفک معطل ہونے کے باعث انڈس ہائی وے روڈ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مقامی افراد نے الزامعائدکیاکہ حیسکو ملازمین بجلی کی بحالی کیلیے رشوت طلب کررہے ہیں۔دوسری جانب حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے بتایاکہ حالیہ طوفانی ہواوں اور بارش کے باعث بجلی کے متعدد پول گرنے کے باعث بجلی کی فراہمی ایک ہفتے سے معطل ہے جن کا تاہم مرمتی کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ متاثرہ علاقے اور گرد و نواح کے دس دیہات حیسکو کے نادہندہ بھی ہیں جن پرلاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں