جامشورو تھرمل پاور ہاوس کالونی میںآل پاکستان لودھی ویلفیئر آرگنائزیشن کی میٹنگ

انور شیر لودھی کو لودھی ویلفیئر پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی

جمعہ 12 جولائی 2019 23:01

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) جامشورو تھرمل پاور ہاوس کالونی میںآل پاکستان لودھی ویلفیئر آرگنائزیشن کی ایک میٹنگ میں انور شیر لودھی کو لودھی ویلفیئر پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق جامشورو تھرمل پاور ہاوس کالونی میں آل پاکستان لودھی ویلفیئر آرگنائزیشن کی ایک مٹنگ منعقد کی گئی جس میں کراچی حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے لودھی ویلفیئر سے وابسطہ افراد نے شرکت کی اس موقع پراسلام آباد میں کئے گئے لودھی کانفرنس کے دوران فیصلوں کو منظور کرتے ہوئے پاکستان لودھی ویلفیئر آرگنائزیشن کا مرکزی صدر انور شیر لودھی کو مقرر کرنے پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی اس موقع پر قاسم لودھی ،عاطف لودھی ،وارت علی لودھی ،مبارک لودھی ،سجاد لودھی ،عارف لودھی ،ارسلان لودھی سمیت مختلف مقامات سے آئے لودھی برادری کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر انور شیر لودھی نے لودھی برادری کے حوالے سے کی گئی خدمات اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی بھی دی

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں