جامشورو، کنٹینر میں سوار 46 افرادکوحراست میں لے لیاگیا

جس وقت کنٹینر کو چیک کیاگیا اس وقت4افراد کی حالت غیر تھی اور سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا، ایس ایس پی جامشورو

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:45

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) جامشورو پولیس نے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک کنٹینر سے چیکنگ کے دوران 46 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ نے بتایا کہ کنٹیر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے کنٹینر میں سوار ہوکر بنوں جارہے تھے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈائون کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد گھروں پر جارہے تھے۔

(جاری ہے)

امجد شیخ نے بتایا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث یہ افراد گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے۔انہوں نے بتایاکہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیاگیا اس وقت4افراد کی حالت غیر تھی اور سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔پولیس نے کنٹینر کے مالک، کلینراورڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے کران کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں