c سی آئی وے پولیس جامشورو کی ٹول پلازہ پر کاروائی

u ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات تحویل میں ایک شخص گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 20:21

(جامشورو( آن لائن) سی آئی وے پولیس جامشورو کی ٹول پلازہ پر کاروائی ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات تحویل میں ایک شخص گرفتار تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کے انچارج سرور راہوپوٹو اصغر پنہور نے سپر ہائی وے جامشورو ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منتقل کی جانے والی ایک کروڑ روپے سے زائد منشیات کے 110 بیگ تحویل میں لیتے ہوئے سی آئی اے سینٹر منتقل کی اس حوالے سے سی آئی اے کے مطابق گٹکے میم پوری میں استعمال کی جانے والی چورے کے 110 بیگ ٹرک میں بھر کے کراچی منتقلی پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ایک شخص جھانزیب رند کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اسمگلنگ کئے جانے والے مال کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے مزکورہ معاملے پر ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے موقع پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جس پر انہیں کار کردگی سرٹیفکیٹ دیئے جائے گئی ۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں