گائوں سنگھار اور راجڑی کھوسو میں پولیس کا دھاوا، خواتین، بچے، عمر رسیدہ اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج

اتوار 14 جون 2020 20:10

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2020ء) ضلع جامشوروکے گاوں سنگھارکھوسواورراجڑی کھوسو میں پولیس کی جانب سے ان دیہاتوں کاگھیرائو کرکے بچوں۔خواتین۔عمررسیدہ افراداورنوجوانوں کوگرفتارکرکے انہیں وحشیانہ تشددکانشانہ بنانے اوران پرجھوٹے وبے بنیادمقدمات قائم کرنے کے خلاف پنگریوشہراورملحقہ دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے کھوسوبرادری کے افرادسڑکوں پرآگئے اورانہوں نے شادی اسمال واہ پل سے احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب پنگریو کے سامنے دھرنا دیکرپنگریوجھڈواورپنگریوٹنڈوباگوروڈبلاک کردیے احتجاجی مظاہرے اوردھرنے سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کے نمائیندوں رضااحمدکھوسو۔

قائم علی کھوسو۔مشتاق احمداورممتازعلی کھوسو نے کہا کہ ضلع جامشوروکے مختلف تھانوں اورہیڈکواٹرکی درجنوں موبائلوں پرسوارسیکڑوں پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی امجدشیخ کے احکامات پرگاوں سینگھارکھوسواورراجڑی کھوسو کاگھیراو کرکے گاوں کے چھوٹے بڑے باشندوں پرنہ صرف وحشیانہ تشددکیابلکہ فائرنگ کرکے کئی باشندوں کوزخمی بھی کیا جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ خواتین کی تذلیل کی گئی انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرفتار خواتین۔

(جاری ہے)

بچوں اورمردوں پرسنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں اورانہیں تھانوں میں قیدرکھاگیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ سراسرپولیس گردی ہے اوراس پولیس گردی کے پیچھے کوئلے کی کانوں پرقبضہ کرنے والی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ایس ایس پی جامشوروکے ذریعے کھوسو برادری پرعرصہ حیات تنگ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے میں جامشورو کے ارکان اسمبلی کی خاموشی قابل مذمت عمل ہے ضلع جامشورو میں کھوسو برادری بہت بڑی تعداد میں رہائش پزیر ہے جنہوں نے موجودہ ارکان اسمبلی کوووٹ دے کرمنتخب کیامگرآج یہ ارکان اسمبلی اپنی ووٹرکھوسوبرادری پرٹوٹنے والی قیامت پرخاموش اورلاتعلق بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب اور بلوچستان میں رہائش پزیرکھوسو برادری اس وحشت اوربربریت پرسراپااحتجاج ہے ملک بھر کی کھوسو برادری اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مقررین نے وزیراعلی سندھ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے کانوٹس لیاجائے اورسینگھارکھوسو۔

راجڑی کھوسو کی کھوسو برادری کوانصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں روڈ راستے بلاک کردیے جائیں گے اس موقع پراحتجاجی مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی احتجاج کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں