ایم نائن موٹر وے پر دو ٹریلر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،3زخمی

جمعہ 7 اگست 2020 17:57

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر دو ٹریلر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،لاش اور زخمی کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کے پی کے ضلع صوابی میں چکدرہ موٹر وے پر بھی ٹریفک حادثہ ہوا، واقعے میں چار افراد لہولہان ہوگئے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں