جامشورو: ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

کامیاب تجربے کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت رہی، سی ای او تنویر احمد

بدھ 12 مئی 2021 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرز نے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے سی ای او تنویر احمد کے مطابق اس کامیاب تجربے کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت رہی۔انہوں نے بتایا کہ یہاں روزانہ 385 کلو گرام یا 60 سلنڈرز آکسیجن تیار ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او پاور پلانٹ نے بتایا کہ پی سی ایس آئی آر کی ٹیم نے تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی سی ایس آئی آر نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا ہے، کامیاب تجربے کے بعد آکسیجن قابلِ استعمال ہے۔تنویر احمد نے کہا کہ ایسے ہائیڈروجن پلانٹ لاکھڑا اور کوٹری میں بھی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاکھڑا اور کوٹری میں بھی ہائیڈروجن پلانٹ کو استعمال میں لا کر آکسیجن بنائی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا کہ پروجیکٹ کی کامیابی سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں