جامشورو پولیس کی طرف سے سیاسی وسماجی رہنماؤ وکارکنان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 1 جون 2021 23:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) جامشورو پولیس کی طرف سے سیاسی وسماجی رہنماؤ وکارکنان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف جمن کھوسو، انور ودیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقررین نے کہاکہ ایس ایچ او جامشورو آدم ابڑو جام شورو کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے خلاف انتقامی کاروائی کررہا ہے دو دن قبل ایس یو پی کارکن شاہنواز برفت کو بلا جواز گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے میں جیل بھیج دیا دوسری جانب جام شورو اتحاد کے رہنما عثمان کھوسو کے خلاف کیس داخل کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا، انہوں نے آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ ایس ایچ او جامشورو کے خلاف نوٹس لیں شہریوں کو تحفظ فراہم کیاجائے اور پولیس آفیسر کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں