شہید للہ بخش سومرو آرٹ یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم نے قومی شارٹ فلم فیسٹیول میں اعزاز حاصل کر لیا

پیر 28 جون 2021 16:25

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2021ء) شہید للہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ڈزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو کے طالب علم عرفان نور نے قومی شارٹ فلم فیسٹیول میں پوزیشن حاصل کر کے امریکہ میں پڑہنے کے لیے اسکالرشپ میں نام درج کروا لیا. منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کی طرف سے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں نیشنل امیچوئر شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بطور خاص مہمان شرکت کی.

(جاری ہے)

فیسٹیول میں پاکستان کے 72 جامعات سے 1100 فلمیں مقابلے کے لئے بھیجی گئی جس میں 15 طلبہ و طالبات کو ایوارڈ اور ٹرافی کے ساتھ امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں پڑہانے کا اعلان کیا گیا. عرفان نور نے اپنی شارٹ فلم کا عنوان "اے لو لیٹر فرام بلوچستان" رکھا جس پر انکو دسویں پوزیشن دی گئی. فلم فیسٹیول میں پاکستان اور عالمی سطح کے فنون لطیفہ اور فلم ٹی وی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شیریں پاشا، سید نور، صبا حمید، طلحہ علی خان اور کرسٹوفر فارمر پر مشتمل ایک جیوری نے بہترین شارٹ فلمز کا انتخاب کیا.

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں