جامشورو، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر نے سے 3 مزدور جاں بحق

اتوار 20 مارچ 2022 14:55

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2022ء) ضلع جامشورو میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جامشورو میں لاکھڑا کول مائن کی کان نمبر 22 میں کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک زہریلی گیس پھیل گئی،زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے وہاں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے،تینوں مزدوروں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں مزدوروں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خوا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں