جامشورو کے گلشن شہباز کالونی کی رہائشی روبینہ زوجہ مشتاق چانڈیو کا بااثر افراد اور پولیس کیخلاف مظاہرہ

جمعرات 7 اپریل 2022 23:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2022ء) جامشورو کے گلشن شہباز کالونی کی رہائشی روبینہ زوجہ مشتاق چانڈیو نے بااثر افراد اور پولیس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ 2020 میں میرے بیٹے ساگر چانڈیو کو ملزم گلزار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے پر پردہ ڈالنے کے لئے ملزم نے ہمارے گھر میں چوری کرادی، ملزم گلزار کو ڈی ایس پی بشیر کی پشت پناہی حاصل ہے، انہوںنے الزام لگایا کہ ملزم گلزار اور احسان مگسی مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی جام شورو معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں