جامشورو، رینجرز کی کارروائی، حساس اداروں کا جعلی افسر گرفتار

جمعہ 17 جون 2022 23:43

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک واکی ٹاکی، ایک کار اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم عبدالرزاق خود کو رینجرز اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے مختلف سرکاری اداروں سے مراعات حاصل کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی جعلی حیثیت سے سرکاری اداروں کو مرعوب کر کے لوگوں کے مختلف غیر قانونی کام کرواتا تھا۔ ملزم نے اس مقصد کے لیے ہیومن رائٹس کمیشن اور حساس اداروں کی جعلی دستاویزات اور خطوط کے استعمال کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک سرکاری رنگ کی نمبر بی جی ای 694 پلیٹ لگی کار، واکی ٹاکی جعلی دستاویزات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں