جامشورو، ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا، بم لے جانے والا ہلاک

جمعرات 4 اگست 2022 16:49

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق کوٹری میں ایک شخص ڈپٹی کمشنر کے پرانے آفس کے سامنے بم نصب کر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔دھماکے سے بم نصب کرنے والا ہی مارا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا موبائل بم ڈیوائس کا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردکی شناخت اللہ بخش کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، آس پاس ایریا کی تلاشی بھی لی گئی۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے اور کتنا مواد استعمال ہوا ہے اس کا تعین کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں