سیشن کورٹ عمرکوٹ کی عدالت میں قتل کاجرم ثابت ہونے پرمجرم کو39سال قید اوردیت کی سزا

جمعرات 28 جولائی 2016 19:37

کنری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) سیشن کورٹ عمرکوٹ کی عدالت نے قتل کاجرم ثابت ہونے پرمجرم کو39سال قید اوردیت کی سزاسنادی،تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ عمرکوٹ کے جج سیدناصرالدین شاہ کی عدالت نے تین سال قبل راجا اقبال میمن کوقتل کرنے کاجرم ثابت ہونے پرملزم غلام نبی میمن کو25سال قید بامشقت ،ناجائزاسلحہ رکھنے پر14سال قید جبکہ دیت کے طورپرلواحقین کو21لاکھ 74ہزارپانچ سو77روپے اداکرنے کی سزاسنائی ہے یادرہے کہ کنری کے نواحی قصبہ میمن کنری میں تین سال قبل 20جولائی 2014ء ملزم غلام میمن نے معمولی بات پرعلاقہ کے مشہورسماجی رہنماء راجا اقبال میمن کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ملزم کواسی جرم کی سزاملنے پرمقتول کے بڑے بھائی غلام یاسین میمن کاکہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصے سے مطمین اورخوش ہیں ان کوعدالت سے انصاف کاپورایقین تھاانہوں نے کہا کہ اللہ کے گھرمیں دیرہے اندھیرنہیں ان کے بھائی کومعمولی بات پربے گناہ قتل کیاگیاتھا

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں