سندھ میں دہشت گردی کے کچھ شواہد ملے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

دہشت گردی پرقابوپانے کے لئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں،جامشورو میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 17:17

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دہشت گردی کے واقعات کے کچھ شواہد ملے ہیں، کیمروں پر تنقید کی جا رہی تھی۔ انہی کی وجہ سے تفتیش آگے بڑھی ہے کہا جارہا تھا کہ کیمرے نہیں تھے لیکن انہی کے ذریعے شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ دہشت گردی پرقابوپانے کے لئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں ۔سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی خود دہشت گردی کاشکاررہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت ابھی نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں