جڑانوالہ،پسند کی شا دی کر نے پر بہن کو بھائی اور چچا نے فا ئرنگ کر کے نہر میں پھینک دیا

زخمی ہو نے والی نا زیہ نے دو سال قبل خا نیوال کے شہزا د خا لد سے پسند کی شا دی کی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:05

جڑانوالہ،پسند کی شا دی کر نے پر بہن کو بھائی اور چچا نے فا ئرنگ کر کے نہر میں پھینک دیا
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پسند کی شا دی کر نے پر بہن کو بھائی اور چچا نے اغوا ء کے بعد فا ئرنگ کر کے زخمی کر دیا اور نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ زخمی ہو نے والی نا زیہ نے دو سال قبل خا نیوال کے شہزا د خا لد سے پسند کی شا دی کی تھی ۔ دو رو ز قبل اس کے بھا ئی اور چچا نے سا تھیو ں کی مدد سے خا نیوا ل سے اغوا ء کر لیا تھا جس کا مقدمہ خا وند کی مدعیت میں در ج کیا گیا ہے، پولیس ذرا ئع ۔

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نوا حی گا ئو ں چک نمبر 33گ ب کے قریب نہر میں زخمی حالت میں خا تون پڑی ہو ئی تھی اطلا ع پر پولیس نے طبی امدا د کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہا ں خا تو ن نا زیہ نے پولیس کو بتایا کہ خا نیوا ل کے علا قہ کبیر والا کی رہا ئشی ہے اور اس نے گھر سے بھا گ کر دو سال قبل شہزا د خا لد سے پسند کی شا دی کی تھی جس کا اس کے گھر وا لو ں کو رنج تھا۔

(جاری ہے)

دو رو ز قبل اس کے بھائی اور چچا نے اپنے ساتھیو ں کی مدد سے خا وند کی غیر مو جو د گی میں گھر سے اغوا ء کیا اور ستیا نہ کے قریب فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے بعد نہر میں پھینک دیا، پولیس کے مطابق زخمی ہو نے والی نا زیہ کے خا وند شہزا د خا لد نے اپنی بیوی کے اغوا ء کا مقدمہ کبیر والا خا نیوال میں جہا نگیر خا ن، با چا خا ن وغیر ہ کے خلا ف در ج کر وا رکھا ہے۔ تا ہم پولیس مصرو ف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں