پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کرے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی اصولوں اور نظریے کی جماعت ہے اور ہماری جدوجہد ظلم، نفرت، بے روزگاری اور عوامی مسائل کے خلاف ہے، جڑانوالا میں کارکنان کی ریلی سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 23:45

پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں  پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کرے،بلاول بھٹو
جڑانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کرے، پیپلزپارٹی اصولوں اور نظریے کی جماعت ہے اور ہماری جدوجہد ظلم، نفرت، بے روزگاری اور عوامی مسائل کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

جڑانوالا میں کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے اور پسند کر رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کرے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصولوں، نظریات اور خدمت کی سیاست کرتی ہے اور پیپلزپارٹی کا منشور کسان دوست منشور رہا ہے، اور اس بار ہم کسانوں کے لئے بینظیر کسان کارڈ بنائیں گے، جس سے غریب کسانوں کو سبسڈی دینگے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی ہماری جنگ اور جدوجہد ظلم، نفرت، بے روزگاری، غربت اور عوام کے مسائل کے خلاف ہے اور یہ جنگ ہم جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ میں شہید بینظیر بھٹو کا مشن پورا کرنے اور پاکستان کو بچانے کیلئے نکلا ہوں، عوام گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی گئی ہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، عوام کو چاہئے کہ وہ 25جولائی کو تیر پر مہر لگا کر عوامی حکومت کا انتخاب کریں۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں