جڑانوالہ، محکمہ صحت و ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، نواحی گائوں میں جعلی سرجنوں کی زیر نگرانی چلنے والا جنرل ہسپتال سیل

عطائی سرجن چھاپہ کی اطلاع ملنے پر مریضوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر فرار ،ایف آئی آر درج کر لی گئی

پیر 20 اگست 2018 18:23

جڑانوالہ، محکمہ صحت و ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، نواحی گائوں میں جعلی سرجنوں کی زیر نگرانی چلنے والا جنرل ہسپتال سیل
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، نواحی گائوں میں جعلی سرجنوں کی زیر نگرانی چلنے والا جنرل ہسپتال سیل کردیا، عطائی سرجن چھاپہ کی اطلاع ملنے پر مریضوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ہیلتھ کئیر کمشن کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گائوں 363گ ب سمی دی جھوک میں عطائی سرجن ناصر اور وقاص وسیر مہر یہ نصریہ جنرل ہسپتال چلا رہے ہیں اور دونوں نان کوالیفائڈ ہونے کے باوجود مردوخواتین کے آپریشن کر کے اُن کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔

خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل طارق کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ ہسپتال پر چھاپہ مار ا تو وہاں پر پچیس مریض جن میں خواتین بھی شامل تھیں کا علاج کیا جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمشن کی ٹیم نے تمام مریضوں کو پولیس کی نگرانی میں سرکاری ہسپتال منتقل کردیا جہاں اُنہیں علاج کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔

مزید برآں محکمہ صحت کی ٹیم نے ہسپتال کے سٹور سے زائد المعیاد ادویات بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی ہیں ۔ ہسپتال پر چھاپہ کی اطلاع پا کر عطائی سرجن اور اُن کا نان کوالیفائڈ عملہ ہسپتال کے پچھلے دروازہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس تھانہ روڈالہ نے ڈی ڈی او ہیلتھ کی درخواست پر عطائی ڈاکٹرز کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے ۔ جبکہ ہسپتال کو سیل کردیا گیا ہے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں