جڑانوالہ:گھریلو ملازمہ کا مبینہ طور پر قتل، والد کی درخواست پر پولیس نے 302کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعرات 9 مئی 2019 21:06

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2019ء) گھریلو ملازمہ کا مبینہ طور پر قتل، والد کی درخواست پر پولیس نے 302کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ گھر مالکان کا موقف کہ بچی نے املی کا پانی پیا والد نے معقول جواب نہ ملنے پر ماڈل پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ میں قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ چک نمبر 73ر۔

ب کے رہائشی محمد جمیل ولد شریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کہ اس کی جواں سالہ بیٹی مسکان سعید ولد فقیر حسین وغیرہ کے پاس ان کے گھر میں کام کرتی تھی زبیر ، عمیر، احمد ، فرحان جو کہ آپس میں رشتہ دار ہیں میری بیٹی مسکان دن رات الزام علیہان کے گھر میں رہتی تھی گزشتہ شب ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ آپ کی بیٹی کی حالت خراب ہے جسے ہم الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے گئے جب ہم میں اپنی بیوی و دیگر رشتہ داروں کے ساتھ ہسپتال پہنچا تو وہاں پر میری بیٹی مسکان کی حالت انتہائی غیر تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے ہاتھوں دم توڑ گئی جب میں فرحان وغیرہ سے بچی کی حالت بارے دریافت کیا تو وہ کہنے لگے اس نے املی کا شربت پیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

وقوعہ و درخواست کی بابت پولیس کھرڑیانوالہ نے مقدمہ نمبر 403/19بجرم 302،147/149ت پ تحت درج کر لیا اور تفتیش شروع کر د ی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں