:جڑانوالہ:گھریلو ناچاکی پر بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بھائی کو قتل کرڈالا۔ نہر گوگیر ہ برانچ سے خاتون کی نعش برآمد

جمعہ 7 جون 2019 20:26

Aجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) گھریلو ناچاکی پر بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بھائی کو قتل کرڈالا۔ نہر گوگیر ہ برانچ سے خاتون کی نعش برآمد ، پولیس مصروف کارروائی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 68گ ب میں معمر شخص 65سالہ جعفر حسین کا اپنے بھائی سے گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر ملزم نے چھریوں سے وار کرکے جعفر حسین کو قتل کر ڈالا ۔

علاوہ ازیں تھانہ روڈالہ کی حدود نہر گوگیرہ برانچ سے ایک نامعلوم خاتون جس کے جسم پر زخم اور کٹ کے نشانات موجود تھے جس کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش کو نہر میں پھینک دیاتھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کی غرض سے سول ہسپتال پہنچا دی ، تاحال مقتولہ کا اسم و سکن معلوم نہ ہو سکا ، مقدمہ نمبری 259/19 روڈالہ تھانہ میں درج کر لیا گیا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں