قصور کے بعد پنجاب کے ایک اور شہر میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا انکشاف

درندہ صفت شخص کی جانب سے بچوں کو حوس کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

بدھ 21 اکتوبر 2020 21:27

قصور کے بعد پنجاب کے ایک اور شہر میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا انکشاف
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) قصور کے بعد پنجاب کے ایک اور شہر میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا انکشاف، درندہ صفت شخص کی جانب سے بچوں کو حوس کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا،درندہ صفت شخص کی بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ و گردونواح میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے آئے روز بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تھانہ سٹی کی حدود میاں پارک کا رہائشی درندہ صفت طاہر درجنوں بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنا چکا ہے اوباش شخص نے اپنے ڈیرے پر بچوں کے ہاتھ میں اسلحہ پکڑنے کی متعدد تصاویر بنائی اور جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی بنا رکھی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوباش شخص بچوں کے ساتھ بوس و کنار کر رہا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اوباش شخص نے ایک منظم گروہ بنا رکھا ہے جو سکولز کالجز کے بچوں کو جنسی زیادتی پر مجبور کرتا ہے یاد رہے کہ قبل ازیں بھی جڑانوالہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا سکینڈل سامنے آیا تھا جڑانوالہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ایک کے بعد ایک سکینڈل سامنے آنے پر والدین میں تشویش کی لہر پیدا ہو چکی ہے والدین نے حکام بالا سے از خود نوٹس لیکر مطالبہ کیا ہے کہ جنسی سکینڈل میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں