الیکشن میں مبینہ طور پر سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا‘آفتاب اکبر چوہدری

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) *جڑانوالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب آفتاب اکبر چوہدری نے چوہدری عمران ضلعی نائب صدر شوشل میڈیا ٹیم،غلام مصطفی جٹ سٹی صدر یوتھ ونگ ن لیگ،چوہدری سعید سٹی جنرل سیکرٹری،ملک ناصر،انور بھٹو،میاں ابوبکر ضیاء ،عبدالرحمن کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جڑانوالہ میں قائم پولنگ اسٹیشن ایل اے 34 کی ووٹنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے تحصیلدار اور محکمہ مال کا عملہ پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ صرف موجود ہے بلکہ سرکاری گاڑیوں میں ووٹرز کو لایا جا رہا ہے الیکشن میں مبینہ طور پر سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ووٹرز کو مبینہ طور پر حراساں کیا جا رہا ہے مذکور نے مزید کہا کہ الیکشن میں مبینہ طور پر سیاسی ایماء پر محکمہ مال کے افسران کی جانب سے ووٹروں کو اپنی گاڑیوں میں لانے کے واقعات نے شفاف الیکشن کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے مذکور نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ کے دوران محکمہ مال کے افسران اور سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس لیا جائی-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں