برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

علاقہ کے سینکڑوں افراد کے شوگر اور ہیپاٹائٹس بی ۔سی کے کے فری ٹیسٹ سینئر ڈاکٹر محمد مبشر کی زیر نگرانی کئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اکتوبر 2018 12:48

برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) جڑانوالہ کے گاوں چکنمبر 65 3/4 گ ب میں برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے سینکڑوں افراد کے شوگر اور ہیپاٹائٹس بی ۔

(جاری ہے)

سی کے کے فری ٹیسٹ سینئر ڈاکٹر محمد مبشر کی زیر نگرانی کئے گئے برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ محمد نعمان نے مریضوں کے ٹیسٹوں کے لئے خون کا نمونہ لیا جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد صہیب اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عثمان چوہدری نے لیب ٹیسٹ کئے سیکرٹری جنرل رانا محمد سمیع نے مریضوں کا ریکارڈ اور رپورٹس تیار کر کے ڈاکٹر حافظ محمد نعمان کو دیں چیئرمین ڈاکٹر حافظ محمد نعمان نے رپورٹس تقسیم کرتے ہوئے افراد کو انکی امراض کے بارے میں مکمل آگاہ کیا اسی موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں لوگوں کے اندر شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہی مقصد یے کہ معاشرے میں موجود غریب اور مستحق افراد کو معاشرے میں بسنے والے دوسرے افراد کی طرح مکمل صحت اور تعلیم فراہم کی جائے تعلیم اورصحت ہر انسان کے لئے اہم جزو ہیں ان کے بغیر انسان کی زندگی نامکمل سمجھی جاتی ہے آج کے اس فری میڈیکل کیمپ کرنے کے بعد یہ پتا چکا یے کی یہاں کی غریب عوام کو صاف پانی اور خالص اشیاء نہ میسر ہونے پر 60%افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض میں مبتلا ہیں جس میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں ڈاکٹر حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ یہاں کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرے اور ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں آج کا کامیاب میڈیکل کیمپ آرگنائز کرنے پر جنرل سیکرٹری رانا محمد سمیع اور اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس کو کامیاب بنایا

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں