ناقص تفتیش و فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او بلوچنی علمدار حسین، انچارج انویسٹی گیشن شوکت علی کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مئی 2020 17:38

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،ملک نعیم وفا) ناقص تفتیش و فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او بلوچنی علمدار حسین، انچارج انویسٹی گیشن شوکت علی کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا، پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کے ملزمان پر مبینہ تشدد کیا تھا جس پر سی پی او فیصل آباد نے ایس پی جڑانوالہ کو انکوائری کا حکم دیا۔

فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی شروع۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی پولیس کے ایس ایچ او علمدار حسین، سب انسپکٹر شوکت علی نے چند روز قبل ڈکیتی کے مقدمہ میں یٰسین، یاسر وغیرہ 3کس ملزمان کو زیر حراست رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ افراد نے سی پی او فیصل آباد کو حقائق سے آگاہ کیا جس پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر)سہیل چودھری نے ایس پی جڑانوالہ ناصر محمود باجوہ کو تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی، دوران تفتیش مذکورہ پولیس اہلکار کا اپنے اختیار ات سے تجاوز کرنا، درست تفتیش نہ کرنا، ملزمان پر تشدد کر نا کے مرتکب ثابت ہوئے ہیں جس پر تھانہ بلوچنی پولیس نے محبوب آصف وٹو سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 295/20 پولیس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) سہیل چودھری،ایس پی جڑانوالہ ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے پولیس اہلکار وں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں