باااثر افراد کا گھر گھس کر بیوہ اور بیٹی پر تشدد مقدمہ درج نہ ہوسکا

تھانہ سٹی گجرانوالہ کے علاقے آگے میں ملزمان نعیم کلیم اپنے بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ کامران کی ساس کے گھر گھس گئے اور تشدد شروع کر دیا

منگل 25 مئی 2021 12:29

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) جڑانوالہ بااثر افراد کا گھر میں داخل ہوکر بیوہ خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد د بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے کپڑے پھاڑڈالے بیوہ خاتون انصاف کے لئے چھ روز سے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا متاثرہ خاتون کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھا نہ سٹی کی حدود محلہ محمد بی بی کالونی کے رہائشی محمد کامران نے پولیس کو بتایا کہ سائل کی ساس اس اور اہلیہ گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران الزام علیہان میں کلیم میاں نعیم اپنے بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دیوار اور کھڑکیاں توڑ کر زبردستی اندر داخل ہوئے الزام علیہان نے سائل کی ساس اور اہلیہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے گھر سیباہر گلی میں لے آئے جس پر ان کے کپڑے پھٹ گئے الزام علیہان نے بیوہ خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کیا جبکہ زیوارات اور نقدج بھی چھین کر فرار ہو گئے متاثرہ خواتین کو میڈیکل لیگل کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ الزام علیہان انتہائی اثر ورسوخ والے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں 6 روز سے تھا نہ کے چکر لگا رہی ہے مگر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا متاثرہ خواتین نے آر پی او سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری ایس پی ٹاؤن سے از خود نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں