چاروں اطراف کے گیٹس کی تنصیب مکمل کروا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے ‘چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مکوآنہ

جمعرات 29 جولائی 2021 15:01

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) جڑانوالہ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین مرزا ارشد بیگ اور سیکریٹری رانا عبد الوجد کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور سبز منڈی کے انٹری چاروں اطراف کے گیٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جس سے سبز منڈی کے بہت سارے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس سے قبل اس منڈی کو ننکانہ روز پر منتقل ہونے تیس سال کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن سبز منڈی کے مسائل کو کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کسی سیاسی شخصیات کو توفیق نصیب نہیں ہوئی کہ سبز منڈی کے جو حل طلب مسائل جس میں اہم مسئلہ انٹری گیٹس کی تنصیب مکمل کرنا تھا اس حوالے سے سے مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین مرزا ارشد بیگ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نہ صرف حکومت پنجاب سے گرانٹس کی منظوری کروائی بلکہ اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کروا کر ان چاروں اطراف کے گیٹس کی تنصیب مکمل کروا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے کہ اگر سیاسی قیادت کوئی بھی عوامی فلاحی منصوبہ کم وقت میں مکمل کرنا چاہیے تو اس کے لیے کوئی مشکل نہیں ہوتا ان گیٹس کی تنصیب مکمل ہونے پر ہم مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین مرزا ارشد بیگ اور سیکریٹری رانا عبد الوجد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سبز منڈی کے صدر چوہدری ذیشان جٹ نے سی پنجاب نیوز چینل سے خصوصی گفتگو میں کہا ہم علاقے کے ایم این اے ملک نواب شیر وسیر سے اپیل کرتے ہیں کہ جڑانوالہ کی اس سبز منڈی کے دیگر مسایل جس میں روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے کاموں کے لیے گرانٹس فراہم کی جائیں اس کے علاؤہ سبز منڈی کے اندر ساے کے لیے شیڈز کی تعمیر بیحد ضروری ہے ان کاموں کے لیے ایم این اے ملک نواب شیر وسیر اپنا اہم کردار ضرور ادا کریں کیونکہ اس سبز منڈی میں روزانہ بیس ہزار سے زیادہ افراد روز گار کے سلسلے میں آتے ہیں وقت کا تقاضا بھی کہ سبز منڈی کو سہولیات کے لحاظ سے جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے یہی ہمارا پیغام اور مشن ہے

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں