جڑانوالہ محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا

بدھ 15 ستمبر 2021 14:52

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) جڑانوالہ محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگاتفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے بااثر افراد ،چک نمبر 277گ ب کے عارف راجباہ میں دن دیہاڑے پائپ ڈال کر پانی چوری کرنے لگے ہیں جس کی بنا پر تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر278 گ ب،279 گ ب ٹیل میں پانی کی کمی کے باعث کاشتکاروں زمینداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے طکاشتکاروں زمینداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کی آشیرباد سے بااثر افراد پانی چوری کرکے ان کی حق تلفی کر رہے ہیں اور فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں راجباہ ٹیل میں پانی کی چوری بارے متعدد مرتبہ حکام بالا کو درخواستیں گزاری گئی مگر محکمہ انہار کے افسران ناگزیر وجوہات کی بنا پر کارروائی سے گریزاں ہے کاشتکاروں زمینداروں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں