جڑانوالہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء)جڑانوالہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف پاسپورٹ فیس جمع کرانے اور پاسپورٹ بنوانے کی آڑ میں شہریوں کو بے دردی سے لوٹا جانے لگا پاسپورٹ آفس کے باہر مافیا کو مختلف لوگوں کے علاوہ عملہ کی آشیرباد بھی حاصل ہے پاسپورٹ آفس کے باہر روزانہ لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں دیہی علاقوں سے آنے والے لوگ ان کے چکر میں آجاتے ہیں ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں نظر آ رہے ہیں جونہی کوئی پاسپورٹ بنوانے کیلئے آفس پہنچتا ہے ایجنٹ ان کو اپنے ہاتھوں میں کرکے پھنسا لیتے ہیں جس سے وہ سارا دن ذلیل و خوار ہو کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں