جڑانوالہ ٹریفک وارڈن اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا جگہ جگہ ٹریفک کی لمبی قطاریں

منگل 21 ستمبر 2021 14:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جڑانوالہ ٹریفک وارڈن اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا جگہ جگہ ٹریفک کی لمبی قطاریں ملازمین اور سکول آنے جانے والے بچوں کو سخت گرمی میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ملازمین اکثر ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچتے ہیں اس کے علاوہ جڑانوالہ میں کم عمر اور نا تجربہ کار ڈرائیور موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی رکشہ اور لوڈر گاڑیاں چلاتے کثیر تعداد میں نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں جس سے کئی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں اس کے علاوہ مین روڈز پر چنگ چی والوں نے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ بنا رکھے ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک وارڈن کا عملہ ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے دفتر تک محدود ہو کر رہ گیا ہے سکولوں میں چھٹی ہونے کے وقت اکثر ٹریفک جام رہتی ہے اور کوئی بھی ٹریفک وارڈن عملہ وہاں پر موجود نہیں ہوتا شہریوں نے سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹریفک سے جڑانوالہ وارڈن انچارج اور عملہ کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں