جڑانوالہ شہر میں قائم فلور ملز اور چکی مالکان محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے ناقص و غیر معیاری خراب گندم سپلائی

منگل 21 ستمبر 2021 16:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء)جڑانوالہ شہر میں قائم فلور ملز اور چکی مالکان محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے ناقص و غیر معیاری خراب گندم سپلائی کر کے آٹا مقامی مارکیٹ اور مضافاتی علاقوں کی دوکانوں پر سپلائی اور فروخت کیا جارہا ہے خراب گندم کا آٹا استعمال کرنے کی وجہ سے شہری جگر , معدہ , اور گردوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں فلور ملز مالکان مقررہ مقدار میں نمی کی بجائے زائد مقدار میں نمی لگا رہے ہیں جس سے آٹا میں چھوٹی سنڈیاں پیدا ہونے کا باعث بن رہی ہے مگر مقامی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور فوڈ انسپکٹرز نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور شہریوں کو فلور ملز اور چکی مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے شہریوں نے مزید کہا کہ پرانی اور خراب گندم کا بھاری سٹاک جڑانوالہ کے گوداموں میں ملز مالکان کو سپلائی کیا جا رہا ہے جس سے آٹے میں نمی کی مقدار زائد لگانے سے آٹے میں سنڈیاں پڑ جاتی ہیں۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں