جڑانوالہ،تیز رفتار کیری ڈبہ نے سڑک کنارے کھڑی ایک ہی فیملی کے چار افراد کو کچل ڈالا،بچی جاں بحق ، تین زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:15

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ستیانہ کے علاقہ میں تیز رفتار کیری ڈبہ نے سڑک کنارے کھڑی ایک ہی فیملی کے چار افراد کو کچل ڈالا۔حادثہ کے نتیجہ میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں 456گ ب کی رہائشی فیملی فیصل آباد جانے کے لئے سڑک کنارے بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار کیری ڈبہ نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ بچی شگفتہ دختر اللہ رکھا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بہن نمرہ کے علاوہ چھ سالہ ماریہ دختر محمد اشرف اور 45 سالہ ثریا بی بی شدید زخمی ہو گئیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ستیانہ ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں سے انہیں تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس تھانہ ستیانہ نے حادثہ کے مرتکب کیری ڈبہ کے ڈرائیور اصغر علی کو حراست میں لے لیا ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں