الزام خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش نے پاگل کردیا،طلال چوہدری

کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنیوالے کرپشن زدہ 80سالہ لوٹوں کواکٹھا کرکے نیا پاکستان بنانے کاواہ ویلا کررہے ہیں،جیل کی کال کوٹھری میاں نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ،خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102 طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الزام خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش نے پاگل کردیا، کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان کرپشن زدہ 80سالہ لوٹوں کواکٹھا کرکے نیا پاکستان بنانے کاواہ ویلا کررہے ہیں،جیل کی کال کوٹھری میاں نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ۔

اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں میں الیکشن کمپئین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے این اے 102 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کا دعوی کرتے ہیں مگر کرپشن زدہ 80سالہ لوٹوں کواکٹھا کرکے نیا پاکستان بنانے کاواہ ویلا کررہے ہیں ،25جولائی کو عوام ان کی ہرسازش ناکام بنادیں گے اور اپنے قائد میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کوجیل سے رہا کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو کامیابی کے بعد عدالت نے قراردیا کہ میاں نواشریف کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود نہیں لیکن اس کے باوجود اقامہ پر نااہل کیا گیا ، ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ بھر میں زندگی کی بنیادی سہولیات گیس ،بجلی ،واٹر فلٹر پلانٹ،نکاسی آب ،کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا علم بلند رکھا ہے، حلقہ کے عوام ہمیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، ان شا اللہ 25جولائی کو عوام شیر پر مہرلگاکر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں