جڑانوالہ،نوجوان کے قاتل گرفتار نہ کرنے پر اہلِ علاقہ کا پولیس کیخلاف مظاہرہ ،ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی

جمعہ 3 اگست 2018 18:14

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) نوجوان کے قاتل گرفتار نہ کرنے پر اہلِ علاقہ کا پولیس کے خلاف مظاہرہ ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی ۔مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنارہا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ چکنمبر 240گ ب میں معمولی تنازعہ پر انجم عرف انجی نے اپنے ساتھیوں مبارک علی اور پرویز وغیرہ کے ہمراہ گائوں ہی کے نوجوان وسیم گجر کو سنوکر کلب کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تھے اور اکیس روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

ملزموں کی عدم گرفتاری پر اہلِ علاقہ نے 240موڑ پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی اور سٹی پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ ملزمان کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور مقتول وسیم کے ورثاء کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

240موڑ پر ٹریفک بلاک ہونے سے لاہور روڈ سیدوالا روڈ سمیت تمام سڑکوں پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عثمان چوہدری اور ایس ایچ او سٹی سید ارم رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کے وسیم کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں