جڑانوالہ، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ،ساتھی شدید زخمی

ہفتہ 4 اگست 2018 18:28

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) نواحی گائوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ساتھی شدید زخمی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 356گ ب کا رہائشی امجد فاروق اپنے دوست محمد اشفاق سکنہ ننکانہ صاحب کے ہمراہ رات گئے گائوں کے باہر بیٹھاہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد وہاں پر آئے اور اُنہوں نے اُ ن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں امجد فاروق موقع پر ہی جا ںبحق جبکہ محمد اشفاق شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی اشفاق کو تشویشناک صورت حال کے پیش ِنظر الائیڈ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ روڈالہ نے مدعی پارٹی کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست نہ آنے پر تاحال مقدمہ درج نہ کیاہے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں