جڑانوالہ ،کچھ عناصر آج آزادی نہ منا کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں،رہنما تحریک اہلسنت پاکستان

اتوار 12 اگست 2018 20:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) قیام پاکستان کے لیے علماء مشائخ کا بڑا کردار ہے۔ کچھ عناصر آج آزادی نہ منا کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے موقع پر بھی کچھ لوگوں نے پاکستان کی مخالفت کی تھی جن کی اولادیں آج پھر وہی کلمات دوہرا رہی ہیں۔ رہنما تحریک اہلسنت پاکستان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اہلسنت پاکستان کا ایک اجلاس ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کے زیر صدارت جامع مسجدبلال محمد علی پارک میں یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقد ہوا جس میں مفتی محمد یونس رضوی نے کہا کہ تحریک اہلسنت پاکستان کا ہر رکن پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کرے گا پاکستان کے قیام کے وقت شر پسند عناصر اس کی مخالفت کرتے تھے جن کی اولادیں آج پھر مخالفت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید کہا کہ چیئرمین تحریک اہلسنت قاضی محمد فیض رسول رضوی نے حکم جاری کیا کہ پورے ملک میں یوم آزادی منایا جائے ۔ تحریک کا ہر کارکن پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک کی بازی لگا دے گا۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اجلاس میں مولانا شہباز حسین، کامران رضوی، شہباز رضوی، امیر علی نعیمی ، غلام مصطفے، اظہر مصطفے، عثمان علی ودیگران کے شرکت کی اور کہا کہ 14اگست کے حوالہ سے جامع مسجد ہذا سے شاندار ریلی نکالی جائے گی۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں