جڑانوالہ ،2روز قبل لا پتہ ہونے والے 2بچوں کے باپ کی بوری بند نعش برآمد

اتوار 19 اگست 2018 21:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) 2روز قبل لا پتہ ہونے والے 2بچوں کے باپ کی بوری بند نعش برآمد ، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے محلہ فاروق پارک کا رہائشی علی رضا جو کہ 2بچوں کا باپ ہے 2روز قبل اچانک گھر سے لا پتہ ہوگیا جس کی تلاش میں گھروں نے زمین آسمان ایک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

آج ستیانہ کے علاقہ سے مذکور کی بوری میں بند نعش برآمد ہوئی جس کو مقامی پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

تاحال ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔ جبکہ موضع سید پورہ کا رہائشی غلام علی گھر کی چھت گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ دیگر حادثات میں اویس رضا آباد ، حبیب الرحمن 121گ ب، بلال فیصل آباد قمر ، عبدالمجید 123گ ب، فاروق رشید پارک ، محسن اسلام پورہ، جاوید بچیانہ منڈی کو مختلف جگہوں پر ہونے والے حادثات واقعات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں